ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان کے آئی ٹی ماہرین کے مفادات کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری:ممتا

ہندوستان کے آئی ٹی ماہرین کے مفادات کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری:ممتا

Fri, 03 Feb 2017 14:45:50    S.O. News Service

کولکا تا ، 2 ؍فروری (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )امریکہ میں ایچ 1بی ویزا کی تبدیلی سے متعلق حکم لائے جانے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج کہا کہ بیرون ملک رہ رہے ہندوستان کے آئی ٹی ماہرین اور آئی ٹی کمپنیوں کے مفادات کی حفاظت کرنا حکومت ہند کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے ایک ٹوئٹ کیا کہ ایچ 1بی ویزا سے منسلک خبریں تشویشناک ہے، ہمیں اپنی آئی ٹی کمپنیوں اور پیشہ ور افراد کی حفاظت کرنی چاہیے اور انہیں مکمل حمایت دینی چاہیے ۔ہندوستان کو اپنے آئی ٹی ماہرین کی عالمی سطح کی صلاحیتوں پر فخر ہے، ان کے مفادات کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے۔واضح رہے کہ خبریں آئی تھیں کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایچ 1بی ویز ا میں اہم تبدیلیاں کرنے کے لیے ایک نئے سرکاری حکم پر دستخط کرنے والے ہیں۔ا س کو ان کی بڑے پیمانے پر کی جا رہی امیگریشن اصلاحات کی کوشش کا حصہ بتایا گیا تھا۔منگل کو ہندوستان نے کہا تھا کہ اس نے امریکہ کو اپنے مفادات اور خدشات سے آگاہ کروا دیا ہے۔قابل ذکرہے کہ ایچ 1بی ویزا ملازمتوں کے لیے مختصر مدتی ویزا(نان مائیگرنٹ ویزا)ہوتا ہے جو امریکی کمپنیوں میں مہارت کی ضرورت والے پیشوں جیسے تکنیکی یا نظریاتی مہارت والے مخصوص علاقوں میں غیر ملکی شہریوں کو روزگار دینے سے متعلق ہے۔ہر سال لاکھوں لوگوں کو روزگار پر رکھنے کے لیے ٹیکنیکل کمپنیاں اس طرح کے ویزا پر انحصار کرتی ہیں۔


Share: